لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے آج لاہور آنے کا امکان ہے جہاں وہ ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق خراب موسم کے باعث 2 بار دورہ لاہور موخر ہونے کے بعد آج عمران خان کے لاہور آنے کا مکان ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دورہ کے دوران ایوان وزیراعلیٰ میں ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان دورہ لاہور کے دوران پنجاب کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت بھی کریں گے جبکہ پنجاب کے تمام ڈویژن کے پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کے ارکان کی عمران خان سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے مونس الٰہی کی بھی ملاقات ہو گی جبکہ نومنتخب سپیکر و ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی بھی ان سے ملاقات کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.