براؤزنگ ٹیگ

Aaghar Nadeem Sahar

لخت لخت کہانی

کالم لکھنے کا سفر ۲۰۰۸ء سے شروع ہوا‘آج چودہ برس بیت گئے۔یہ چودہ برس بہت یادگار رہے‘ہر طرح کے لوگوں سے واسطہ پڑا‘اچھے اور برے دونوں۔ میڈیائی زندگی کو بہت قریب سے دیکھنے کا موقع ملا اور علاقائی اخبار سے ہوتا ہوا یہ کالم ۲۰۱۶ء میں نئی بات تک…

’’کالم نگری‘‘کتابی شکل میں

اظہارکے کئی طریقے اورمتعدداسالیب ہیں۔ کالم نگاری بھی ان میں شامل ہے ۔راقمِ سطور کے اندر کالم نگار کی موجودگی کاانکشاف اس وقت ہوا جب ایک قاری اور طالب علم کی حیثیت سے اخبار سے رشتہ قائم ہوا۔لیکن یہ سفر ایک جست یاایک دن میں طے نہیں پاگیا۔اس…

’’عمر ِرواں‘‘ ایک تاریخی دستاویز

’’عمرِرواں‘‘ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کی خودنوشت ہے‘ایک ایسے تحریکی کارکن کے حالات زندگی جس نے دورِ طالب علمی سے اب تک کم و بیش چودہ مرتبہ جیل کاٹی اور ہر دفعہ سرخرو ٹھہرا۔لاہور کیمپ جیل‘ کوٹ لکھپت جیل‘ راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ جیل‘ڈسٹرکٹ جیل…

اس ماہ کی ڈاک

آج کا کالم کچھ کتابوں سے سجائوں گا‘ایسی کتابیں جو رواں ماہ موصو ل ہوئیں ۔آج صرف تین کتابوں کا ذکر کروں گا‘ایک سنجیدہ شعری مجموعہ اور دو مزاح نامے۔ ’’مراد تو ہے‘‘ خوبصورت شعری مجموعہ ہے جس کے شاعر ہم سب کے دوست پروفیسر صغیر احمد صغیر…

والدین کے نام

یہ آج سے چھ سال پہلے کی بات ہے۔میں لاہور ایک مشہور نجی تعلیمی ادارے میں اردو پڑھا رہا تھا،ایک روز مجھے ایک پرانے کولیگ کا فون آیا ہے کہ لاہور کے ایک مشہور فزیشن کے بیٹے کو اردو کی ہوم ٹیوشن پڑھانی ہے، میںنے تمہارا نمبر دے دیا ہے،میرے…

شہرِمحبت میں ایک دن

سال کی پہلی دعوت محترم ادریس قریشی کی طرف سے ملی‘ان کا حکم تھا کہ میںیکم جنوری سالِ نو پر ہونے والے’’کُل پاکستان مشاعرہ‘‘میں منڈی بہاء الدین پہنچوں۔منڈی بہاء الدین سے کسی تقریب کا دعوت نامہ کسی بھی قومی اعزاز سے کم نہیں ہوتا کیوں کہ اس شہر…

بینائی کے بین

احمد حماد نے جس تیزی سے ادبی حلقوں میں اپنی جگہ بنائی ہے‘یہ اللہ کی عطا ہے۔شاعری ہو یا میڈیائی دنیا‘دونوں شعبوں میں اپنے کامیابیوں کی ایک طویل فہرست اپنے نام کی‘ایک زمانہ احمد حماد کے علم و فن کا معترف ہے لہٰذا گزشتہ روز پی ٹی وی میں مشاعرے…

مزاحمت کریں گے ہم

فرحت عباس شاہ سے پہلا تعارف آٹھویں کلاس میں شہباز احمد(کلاس فیلو) کے توسط سے ہوا۔ہم سکول سے چھٹی کے بعد عموماً ’’ایوننگ واک ‘‘کے لیے کھیتوں کی جانب نکل جاتے‘ دن بھر کی تکان اتارنے کا بہترین راستہ شاعری ہوتا‘ایک دوسرے کو شعر سناتے اور ان کی…

سو کہانی ہے اک کہانی سے

پانچویں کلاس کے بعد سراج الہدیٰ میں حفظ کی کلاس میں داخلہ ہو گیا جہاں زندگی کا ایک بہترین وقت گزارا۔اڑھائی سال کے قلیل وقت میں دنیا کی سب سے عظیم کتاب کو اپنے سینے میں محفوظ کر کے والدہ کا دیرینہ خواب پورا کیا۔اب اگلا مرحلہ دنیاوی تعلیم کا…

ابھی وقت ہے

سانحہ سیالکوٹ ہوا‘میڈیا‘ سیاست دان اور تقریباً تمام اہم علمائے کرام ایک پیج پر اکٹھے ہوگئے‘سب اسی بات پر متفق نظر آئے کہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے لہٰذا ایسے واقعات کی ہمارے ہاں کوئی گنجائش نہیں۔مگر سوال یہ ہے کہ کیا ایسا تکلیف دہ واقعہ…