اصل پیر پنکی نہیں خاور مانیکا ہے، خاور نے یہ سب کچھ پیسے کیلئے کیا، اب اسٹیبلشمنٹ کے خوف سے بیان دیا: سینئر صحافی کی خاندانی ذرائع سے بات Read more
چیئر مین پی ٹی آئی کی جیل میں سیکیورٹی کا معاملہ، جو گنجائش ہے اور جو کچھ عدالت کر سکتی ہے اس پر میں آرڈر کروں گا: جسٹس عامر فاروق Read more
اسلام آباد: احتساب عدالت نے 190 پلین پاونڈ اور توشہ خانہ نیب کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی کی قبل از گرفتاری سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے چیئر مین پی ٹی آئی کی عدم پیروی پر دونوں کیسز میں ان کی ضمانت خارج کر دی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست بھی نمٹا دی۔ بشریٰ بی بی کے وارنٹ جاری نہ ہونے پر نمٹائی گئی۔ نیب کے بشری بی بی کی گرفتاری کے آرڈر نہ ہونے کے بیان پر ضمانت کی درخواست غیر موثر ہوگئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی جبکہ بشری بی بی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 پلین پاونڈ اور توشہ خانہ نیب کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت سے متعلق وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ Read more