190 ملین پاؤنڈز، توشہ خانہ کیس: عمران خان کے ٹرائل پر وزارت قانون کا ایک اور نوٹیفیکیشن جاری Read more
190 ملین پاؤنڈ کیس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں، نیب ہراساں کرنا بند کرے، شیخ رشید کا تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار Read more
اسلام آباد: احتساب عدالت نے 190 پلین پاونڈ اور توشہ خانہ نیب کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی کی قبل از گرفتاری سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے چیئر مین پی ٹی آئی کی عدم پیروی پر دونوں کیسز میں ان کی ضمانت خارج کر دی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست بھی نمٹا دی۔ بشریٰ بی بی کے وارنٹ جاری نہ ہونے پر نمٹائی گئی۔ نیب کے بشری بی بی کی گرفتاری کے آرڈر نہ ہونے کے بیان پر ضمانت کی درخواست غیر موثر ہوگئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی جبکہ بشری بی بی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 پلین پاونڈ اور توشہ خانہ نیب کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت سے متعلق وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ Read more