تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ میں جنگ بندی کو اسرائیل کی شکست قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ نے صہیونی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، حالانکہ اسرائیل کو مکمل امریکی حمایت حاصل تھی۔
تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کے دوران انہوں نے غزہ کی مزاحمت کو شجاعت کی مثال قرار دی اور کہا کہ یہ اسرائیل کی طاقتور حکومت کے سامنے ایک بڑی کامیابی ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ سفارتکاری کی مسکراہٹوں کے پیچھے اکثر بدنیتی اور دشمنیاں چھپی ہوتی ہیں، اس لیے ہمیں محتاط رہ کر مذاکرات اور بات چیت کرنی چاہیے۔