غزہ : اسرائیلی جارحیت کے دوران بے دخل ہونے والے فلسطینیوں کی اپنے گھروں میں واپسی کا عمل شمالی غزہ میں شروع ہو چکا ہے، جہاں اب تک 3 لاکھ فلسطینی اپنے علاقوں میں واپس آ چکے ہیں۔ حماس حکومت کے مطابق، جب چیک پوائنٹس کھلے تو صرف دو گھنٹے کے اندر 2 لاکھ افراد واپس لوٹ آئے۔ مجموعی طور پر 6 لاکھ کے قریب فلسطینیوں کی واپسی کی توقع ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق، غزہ اور شمالی علاقوں میں ایسے فلسطینیوں کے لیے تقریباً ایک لاکھ 45 ہزار ٹینٹ کی ضرورت ہوگی، جو اپنے تباہ شدہ گھروں کی وجہ سے واپس آ رہے ہیں۔
15 ماہ کی اسرائیلی جارحیت کے دوران، غزہ سے 19 لاکھ فلسطینی بے دخل ہوئے، جو غزہ کی کل آبادی کا 90 فیصد ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ فلسطینی اپنے علاقوں میں واپس لوٹ رہے ہیں، جو 1948 کے بعد بے دخل کیے گئے فلسطینیوں کے لیے ایک اہم موقع ہے۔