سعودی عرب نے مکہ اور مدینہ میں غیرملکی سرمایہ کاری کی اجازت دے دی

سعودی عرب نے مکہ اور مدینہ میں غیرملکی سرمایہ کاری کی اجازت دے دی

ریاض : سعودی عرب نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں غیرملکی سرمایہ کاری کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت غیرملکی سرمایہ کار اب سعودی لسٹڈ کمپنیوں کے حصص یا تبدیل ہونے والے قرضوں میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

 

سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے اس سرمایہ کاری کے لیے مخصوص ضوابط مقرر کیے ہیں، جو اب نافذ العمل ہیں۔ ان ضوابط کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاروں کو مکہ اور مدینہ میں واقع رئیل اسٹیٹ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی اجازت ہوگی، لیکن اس سرمایہ کاری کا دائرہ صرف سعودی مالیاتی مارکیٹ میں درج کمپنیوں تک محدود رہے گا۔

 

یہ فیصلہ سعودی عرب کے 2030 وژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور ملک کی معیشت کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ اس سے سعودی عرب کے رئیل اسٹیٹ کے شعبے کو بھی مزید ترقی ملے گی۔ تاہم، اتھارٹی نے وضاحت کی ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو کمپنی کے شیئرز کا 49 فیصد سے زیادہ حصہ نہیں مل سکتا۔