نائیجیریا سے امریکا جانے والے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

نائیجیریا سے امریکا جانے والے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

ابوجا : نائیجیریا سے امریکا جانے والا طیارہ دوران پرواز تکنیکی خرابی کے باعث واپس نائیجیریا میں ہنگامی طور پر لینڈ کر گیا۔ ذرائع کے مطابق، طیارے میں اچانک جھٹکے آنے سے 40 مسافر زخمی ہو گئے، جن میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔

 

اس دوران طیارے کے ہچکولے کھانے اور مسافروں کی پریشانی کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق، طیارے میں 245 مسافر اور 11 رکنی عملہ سوار تھا۔ یہ حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا، جس کے بعد طیارے کو فوری طور پر واپس نائیجیریا میں لینڈ کرایا گیا تاکہ زخمیوں کو مدد فراہم کی جا سکے۔