چین اور بھارت براہ راست فضائی سروس دوبارہ شروع کرنے پر رضامند

چین اور بھارت براہ راست فضائی سروس دوبارہ شروع کرنے پر رضامند

بیجنگ : چین اور بھارت نے پانچ سال بعد دوبارہ براہ راست فضائی سروس شروع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری سے ملاقات میں اس فیصلے کا اظہار کیا۔

 

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کی بحالی پر بات چیت کے لیے جلد حکام کی ملاقات ہوگی تاکہ اس حوالے سے فریم ورک تیار کیا جا سکے۔

 

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب 2020 میں دونوں ممالک کے درمیان سرحدی جھڑپوں کے بعد تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے، لیکن اس کے باوجود یہ فضائی سروس کی بحالی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک مثبت پیشرفت ہو سکتی ہے۔