بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 27 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: 12 جنوری 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیر کر مؤثر کارروائی کی اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آپریشن کے دوران متعدد دہشت گردوں کے ٹھکانے، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کو بھی تباہ کیا گیا۔