اسرائیل کی غزہ اور یمن پر فضائی بمباری، سیکڑوں افراد ہلاک

غزہ : اسرائیل نے غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں 48 گھنٹوں کے دوران 32 فلسطینی شہید اور 193 زخمی ہو چکے ہیں۔ رفاہ میں اسرائیلی حملوں میں بھی کئی فلسطینیوں کی جانیں گئی ہیں۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، اب تک اسرائیلی حملوں میں 46 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔

 

اسی دوران، اسرائیل نے یمن میں بھی فضائی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جہاں حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر بمباری کی گئی۔ اس بمباری میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں اور متعدد افراد شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملے اسرائیل کے ڈرون حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں، جس سے یمن میں بھی انسانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔