پی ٹی آئی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات حکومت کی ذمہ داری ہے، ایاز صادق

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات حکومت کی ذمہ داری ہے، اور اس حوالے سے ان کا کوئی کردار نہیں ہے۔

ایاز صادق نے کہا کہ ابھی تک حکومت یا اپوزیشن کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے لیے رابطہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کرانے کا انتظام حکومت نے کرنا ہے۔

ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اور اتحادی فیصلہ کریں کہ ملاقات ہو سکتی ہے یا نہیں، اور وہ ایک یا دو دن کے نوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ 4 جنوری کو اسد قیصر سے فون پر بات کی تھی اور پی ٹی آئی کی قیادت سے ملاقات کے مطالبے کا پیغام حکومت تک پہنچا دیا تھا۔ ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے اہم رہنماؤں سے براہ راست بات چیت کی جا سکتی ہے