"درست طریقہ اختیار کیا”:عطاء اللہ تارڑ کا علی امین گنڈا پور کے احتجاج پر ردعمل

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے اس بار احتجاج کا ایک مناسب طریقہ اپنایا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مہذب معاشروں میں احتجاج ہمیشہ پرامن ہوتا ہے جس کے نتیجے میں نہ صرف معمولات زندگی متاثر نہیں ہوتے بلکہ معاملات بھی بہتر انداز میں چلتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے 10 ماہ بعد پہلی بار اس طرح پرامن احتجاج کا طریقہ اختیار کرنا قابل تعریف ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم کو بخوبی یاد ہے کہ 26 نومبر اور 9 مئی کے دن جب جلاؤ گھیراؤ اور فساد کا راستہ اختیار کیا گیا تھا، تب علی امین گنڈا پور کی قیادت میں یہی طریقہ اپنایا جاتا تو بہت بہتر ہوتا۔