اسلام آباد: وزارت داخلہ نے غیر ملکی شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں 95 پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، وزارت داخلہ نے چون پاسپورٹ اینڈ امیگریشن افسران کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے، اور 41 پاسپورٹ افسران کے خلاف محکمانہ تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔
ڈی جی پاسپورٹ کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا، جس میں غیر ملکیوں کے پاسپورٹ بنانے کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں وزارت داخلہ نے ان افسران کے خلاف انکوائری کا آغاز کیا ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے 12 ہزار افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کیے۔
سعودی حکام نے افغان شہریوں کے پاکستانی پاسپورٹ واپس پاکستان کے حوالے کیے تھے، جو پاکستان کے مختلف سفارتخانوں سے جاری کیے گئے تھے۔
اس سے قبل نادرا کے سیکنڈروں ملازمین کو بھی غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں نوکریوں سے برطرف کیا جا چکا ہے۔ وزارت داخلہ اور پاسپورٹ کے حکام نے اس کارروائی کی تصدیق کی ہے۔