کیپ ٹاؤن: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب اپنے دائیں ٹخنے کی انجری کے علاج کے لیے کیپ ٹاؤن سے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ اس کے ساتھ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی ان کے ساتھ ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پر انگلینڈ کے معروف اسپورٹس آرتھوپیڈک ماہرین کل صائم ایوب کا طبی معائنہ کریں گے تاکہ ان کی انجری کے علاج کا مناسب طریقہ اختیار کیا جا سکے۔
محسن نقوی نے کہا کہ "صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی صحت کی بحالی کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے۔”
یاد رہے کہ صائم ایوب کو جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں ٹخنے میں فریکچر ہوگیا تھا، جس کے باعث وہ آئندہ چھ ہفتوں تک کرکٹ سے دور رہیں گے۔