ٹورانٹو: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، ٹروڈو نے یہ قدم اپنے اہل خانہ سے مشاورت کے بعد اٹھایا۔
جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈیائی عوام اگلے الیکشن میں ایک حقیقی انتخاب کے حقدار ہیں، اور پارٹی میں جاری ‘اندرونی اختلافات’ کی وجہ سے وہ لبرل پارٹی کے لیڈر کے طور پر اگلے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
ٹروڈو کا یہ فیصلہ ملکی سیاست میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے کینیڈا کے سیاسی منظرنامے پر چھائے ہوئے تھے۔