مدینہ منورہ اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش

مدینہ منورہ : مدینہ منورہ اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں حالیہ گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے موسم میں سردی کا اضافہ کر دیا ہے۔ شدید ژالہ باری بھی ہوئی، اور مسجد نبویؐ میں بھی بارش خوب برسی۔

 

زائرین نے اس باران رحمت پر اللہ کا شکر ادا کیا اور اس موسم کا بھرپور لطف اٹھایا۔ سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ پیر سے بدھ تک مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوگی، اور ساتھ ہی گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ محکمہ شہری دفاع نے خبردار کیا تھا کہ ریاض ریجن کے کئی علاقے بھی ان موسمی اثرات سے متاثر ہو سکتے ہیں۔بارش کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوا ہے، اور شہریوں نے اس بدلتے ہوئے موسم کا بھرپور فائدہ اٹھایا