اردوان کا 2024 میں برآمدات میں 2.5 فیصد اضافے پر اطمینان، تجارتی خسارے میں کمی

 ترکیہ :ترکیہ کی برآمدات 2024 میں 262 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو کہ ملک کی تاریخ میں سب سے بڑی مقدار ہے۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اس کامیابی پر اظہار خوشی کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال عالمی تجارت کے لیے چیلنجنگ رہا، جس نے منفی اثرات مرتب کیے، لیکن 2024 میں برآمدات میں 2.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اردوان نے مزید کہا کہ 2023 میں درآمدات 255.8 ارب ڈالر سے زیادہ تھیں، تاہم گزشتہ برس درآمدات 4.9 فیصد کم ہو کر 344.1 ارب ڈالر رہ گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2025 میں برآمدات میں مزید بہتری متوقع ہے اور نئے سال کے حوالے سے کچھ مثبت اشارے ملے ہیں، مگر اس کے لیے محتاط اقدامات ضروری ہیں۔

اردوان نے یہ بھی کہا کہ ترکیہ نئے تجارتی شراکت داروں اور منڈیوں کو تلاش کرے گا تاکہ تجارتی فرق کو کم کیا جا سکے۔ برآمدات میں ریکارڈ اضافے کے بعد ترکیہ کا تجارتی خسارہ 22.7 فیصد کم ہو کر 82.2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، اور 2024 میں تجارتی خسارہ 24 ارب ڈالر تک کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔