پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی

کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کے بعد مندی کا رجحان دیکھنے کو آیا۔ 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز میں مثبت اضافہ دیکھا گیا، تاہم کچھ وقت بعد اس میں 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی آئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس 116,258 پوائنٹس پر آ گیا۔

 

کاروبار کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس 500 پوائنٹس بڑھ کر 117,800 پوائنٹس تک پہنچا تھا، لیکن پھر مندی کے باعث انڈیکس نیچے آ گیا۔ گزشتہ روز انڈیکس 111 پوائنٹس بڑھ کر 117,100 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

 

دوسری جانب، پاکستانی روپے کی قدر میں بھی معمولی استحکام آیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 9 پیسے کم ہو کر 278 روپے 55 پیسے ہو گئی، جبکہ گزشتہ روز یہ 278 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔