لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیا سال شروع ہوتے ہی اپنا بیٹ تبدیل کر لیا ہے۔ چار سال تک برطانوی کمپنی "گری نکلوز” کا بیٹ استعمال کرنے کے بعد اب بابر اعظم نے پاکستانی اسپورٹس برینڈ "سی اے سپورٹس” کا بیٹ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے بابر اعظم کو سوشل میڈیا پر سی اے سپورٹس کے بیٹ سے نیٹ پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد یہ ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ اس تبدیلی کے ساتھ بابر اعظم نے نہ صرف اپنا بیٹ بدل لیا ہے بلکہ ایک نیا برینڈ بھی اختیار کیا ہے، جو کرکٹ شائقین کے لیے دلچسپی کا باعث بن چکا ہے۔