سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی 2023 کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، مجرمان نے قانونی طور پر رحم کی درخواستیں دائر کی تھیں، جن میں مجموعی طور پر 67 درخواستیں شامل تھیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق، ان درخواستوں میں سے 48 پٹیشنز کو قانونی کارروائی کے لیے "کورٹس آف اپیل” میں نظرثانی کے لیے بھیجا گیا، جبکہ 19 مجرمان کی پٹیشنز کو انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا۔ ان درخواستوں پر عملدرآمد قانون کے مطابق اور مقررہ مدت میں کیا جائے گا۔

 

وہ 19 مجرمان جن کی سزائیں معاف کی گئی ہیں، ان میں  محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان  ، لئیق احمد ولد منظور احمد ، امجد علی ولد منظور احمد ، سمیع اللہ ولد میرداد خان ، یاسر نواز ولد امیر نواز خان ، زاہد خان ولد محمد نبی ، محمد سلیمان ولد سیعد غنی جان ، حمزہ شریف ولد محمد اعظم ، محمد سلمان ولد زاہد نثار ، اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ ، محمد وقاص ولد ملک محمد خلیل ، سیعد عالم ولد معاذاللہ خان ، محمد علی ولد محمد بوٹا  ، سفیان ادریس ولد ادریس احمد ، محمد بلاول ولد منظور حسین ، منیب احمد ولد نوید احمد بٹ ، محمد احمد ولد محمد نذیر ، محمد نواز ولد عبدالصمد ،اور محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم شامل ہیں ۔

 

آئی ایس پی آر نے مزید  کہا ہے کہ سزاؤں کی معافی انصاف کے نظام کی مضبوطی اور رحم و ہمدردی کے اصولوں کے تحت کی گئی ہے اور یہ عمل قانون کے مطابق مکمل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اپریل 2024 میں بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 20 مجرمان کی رہائی کا حکم صادر کیا گیا تھا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ باقی تمام مجرمان کے پاس اپنے قانونی حقوق کے مطابق اپیل کرنے کا اختیار موجود ہے۔