گھریلو سلنڈر 47 روپے سستا، نئی قیمت 2,953 روپے مقرر

اسلام آباد: لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی گئی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جنوری 2025 کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 2 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 250 روپے 28 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح، 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 47.43 روپے کمی کے بعد سلنڈر کی نئی قیمت 2,953.36 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔ قیمتوں میں کمی کا یہ فیصلہ ڈالر کی قدر میں کمی اور عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

عوامی حلقوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔