قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی اسٹار بیٹر سدرہ امین نے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

لاہور : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نمایاں بیٹر سدرہ امین نے اپنی زندگی کا ایک نیا باب شروع کیا ہے۔ 32 سالہ سدرہ نے عادل مسعود کے ساتھ شادی کرلی ہے۔ ان کی شادی کی تقریب لاہور کے ایک مقامی فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی، جس میں کرکٹ کی دنیا سے جڑے کئی اہم افراد نے شرکت کی۔

 

شادی میں سدرہ کے قریبی ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے ان کی خوشیوں میں شریک ہو کر تقریب کو خاص بنایا۔ ان کھلاڑیوں میں سدرہ نواز، گل فیروزہ، طوبیٰ حسن، کائنات حفیظ، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، عالیہ ریاض، نتالیہ پرویز، بسمعہ معروف، ارم جاوید اور عائشہ ظفر شامل تھیں۔