سنچورین:سنچورین میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان کے خلاف 301 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، جس سے میزبان ٹیم کو مہمانوں پر 90 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔
پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ اور خرم نے شاندار باؤلنگ کی اور تین تین کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔ جنوبی افریقا کے ایڈم مارکرم 89 اور کاربن بوسچ 81 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے۔
دوسرے دن کا کھیل ایڈن مارکرم نے 47 اور ٹمبا باووما نے 4 رنز سے شروع کیا۔ جنوبی افریقا کی چوتھی وکٹ 31 رنز پر گری جب کپتان ٹمبا باووما آؤٹ ہوئے۔ پانچویں وکٹ 178 رنز پر گری جب ڈیوڈ بیڈنگھم 30 رنز بنا کر نسیم شاہ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
یاد رہے کہ سنچورین ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقا نے 3 وکٹوں پر 82 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 211 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔