لاہور : پاکستان کے مختلف حصوں میں شدید سردی کا راج ہے، خصوصاً شمالی بلوچستان میں جہاں سردی کی شدت سے ندی نالوں اور پائپ لائنوں میں پانی تک جم گیا ہے۔ زیارت، کوئٹہ اور قلات میں سرد ہوائیں چلنے سے گیس پریشر میں کمی آ گئی ہے، جس کے نتیجے میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے سردی بڑھ گئی ہے، جبکہ لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔ مری میں برف باری کے بعد سردی مزید بڑھ گئی ہے، اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقے وقفے وقفے سے برف باری کا سامنا کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس موسم میں بارش اور برف باری کم ہونے کا امکان ہے، لیکن جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔