راولپنڈی : بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش مسلح افواج نے بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسلح افواج قائد اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں اور ان کے وژن کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں، جنہوں نے پاکستان کو ایک مضبوط اور متحد قوم بنایا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مسلح افواج اپنے عزم کی تجدید کرتی ہیں اور قائد اعظم کے اصولوں "اتحاد، ایمان، اور نظم و ضبط” کے مطابق قوم کی حفاظت اور خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔ اس کے علاوہ، مسلح افواج نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو بھی خوشی کی مناسبت سے مبارکباد دی۔