لاہور: پنجاب حکومت نے جنوری کے مہینے میں سموگ کی روک تھام کے لیے سکولوں کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں کے کھلنے پر سموگ کے بارے میں آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا، اور سموگ سے بچاؤ کے لیے سکولوں کے اوقات کار کو مناسب طور پر ترتیب دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، چھٹیوں کے دوران سموگ کی آگاہی بڑھانے کے لیے ای لرننگ کے انتظامات بھی کیے جائیں گے۔
مراسلے میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو روزانہ کی بنیاد پر ان اقدامات کی تصاویر فراہم کی جائیں، اور جن ایجوکیشن اتھارٹیز نے ان ہدایات پر عمل نہیں کیا، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔