پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 65 ہوگئی

اسلام آباد : ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں پولیو کے کیسز کی تعداد 65 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ڈیڑھ سالہ بچہ پولیو سے متاثر ہوا۔ اس کیس کے بعد بلوچستان میں پولیو کے شکار بچوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔

 

ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان میں پولیو کے خلاف اگلی مہم 30 دسمبر سے شروع کی جائے گی۔ رواں سال پاکستان میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو آیا ہے، جس کے باعث پولیو کے خلاف مزید اقدامات کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔