پی ایس ایل 10 میں فینز چوائس ایوارڈز کا اجرا، شائقین کے ووٹ پر ہوگا فیصلہ

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں پہلی بار مداحوں کے ووٹ کے ذریعے کھلاڑیوں کو ایوارڈز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مداح اپنی پسند کے کھلاڑیوں کو ان کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کریں گے۔ یہ ایوارڈز بہترین بیٹر، بہترین بالر، آل راؤنڈر، سب سے قیمتی کھلاڑی، نمایاں انفرادی بیٹنگ، اور نمایاں انفرادی بالنگ پرفارمنس کی چھ کیٹگریز میں دیے جائیں گے۔

انتخاب کے نتائج کا اعلان 11 جنوری کو کیا جائے گا۔

سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ "شائقین کو اس عمل میں شامل کرنا ان کے جوش و خروش اور محبت کا اعتراف ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل شائقین کی حمایت کے بغیر اپنی کامیابی کی داستان رقم نہیں کر سکتا۔