ایلون مسک کا ایکس پر ہیش ٹیگ کو غیر ضروری اور بدصورت قرار

کیلیفورنیا: ایکس کے بانی ایلون مسک نے ایکس پر "ہیش ٹیگ” کے استعمال کو قدیم اور غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اس پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ایلون مسک نے ایک صارف کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ "براہ کرم ہیش ٹیگ کا استعمال روک دیں کیونکہ سسٹم کو اب ان کی ضرورت نہیں ہے اور یہ بدصورت لگتے ہیں۔”

مسک کے اس بیان پر صارفین کا ردعمل مختلف رہا۔ کچھ نے ان کے نقطہ نظر کی حمایت کی اور کہا کہ ایکس پر ہیش ٹیگ کا کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ سسٹم پہلے ہی یہ جانتا ہے کہ آپ کس موضوع پر بات کر رہے ہیں، لہٰذا ہیش ٹیگ ٹائپ کرنے کا کوئی مطلب نہیں۔