ہانیہ عامر کی انوکھی مہارت: صرف 7 منٹ میں تقریب کے لیے تیار!

 نیویارک :پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ نیویارک میں منعقدہ ’میٹ اینڈ گریٹ‘ ایونٹ کے لیے صرف 7 منٹ میں تیار ہوتی دکھائی دیں۔

ہانیہ عامر، جنہوں نے نوجوانی میں شوبز کا سفر شروع کیا اور اپنی پہلی فلم ‘جانان’ سے پہچان بنائی، ڈراما ‘میرے ہمسفر’ کے ذریعے شہرت کی بلندیوں تک پہنچیں۔ اس سال ان کا ڈراما ‘کبھی میں کبھی تم’ ان کی کامیابی کو نئی بلندیوں پر لے گیا اور انہیں بین الاقوامی سطح پر مقبول اداکاراؤں کی صف میں شامل کر دیا۔

ہانیہ نہ صرف اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ان کی دلچسپ اور متحرک موجودگی بھی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ ان کی ‘گیٹ ریڈی ود می’ ویڈیوز مداحوں میں بے حد پسند کی جاتی ہیں، جن میں وہ میک اپ اور ہیئر اسٹائل کرتے ہوئے مزاحیہ اور دوستانہ انداز میں باتیں کرتی ہیں۔

اس حالیہ ویڈیو میں ہانیہ کی تیزی اور مہارت نے ان کے چاہنے والوں کو متاثر کیا، اور ان کی منفرد اندازِ گفتگو اور دلکش شخصیت نے ایک بار پھر سب کے دل جیت لیے۔