جوہانسبرگ : پاکستان کرکٹ ٹیم آج جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ جوہانسبرگ میں کھیلے گی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے گزشتہ روز بھرپور پریکٹس کی اور سیریز میں کلین سویپ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
جنوبی افریقہ بھی اس میچ میں جیتنے کے لئے پوری طرح متحرک ہے، لیکن اس میچ سے پہلے ان کے فاسٹ باؤلر بارٹمین گھٹنے کی انجری کے باعث سکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔ پاکستان نے سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے اور آج کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔