اسرائیل کے فضائی حملوں میں مزید 86 فلسطینی شہید، 61 زخمی

غزہ : اسرائیل نے غزہ پر اپنی فضائی بمباری جاری رکھتے ہوئے مزید 86 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے، جبکہ 61 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ کے علاقوں بیت لاہیہ اور جبالیہ میں سکولوں اور دیگر عمارات پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں بڑی تباہی ہوئی۔

 

اس بمباری کے ساتھ ہی غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 45,227 تک پہنچ چکی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

 

دوسری جانب، حماس کے جنگجوؤں نے شمالی غزہ میں 5 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کے علاوہ، یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیل پر میزائل حملے کیے، جس میں 16 اسرائیلی زخمی ہو گئے۔ حوثی ترجمان کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنانا تھا۔