ریسلنگ کی دنیا سوگوار، میکسیکو کے عظیم ریسلر ری میسٹیریو سینئر چل بسے

میکسیکو  :میکسیکو کے مشہور اور مقبول ریسلر ری میسٹیریو سینئر 66 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔ وہ ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم ریسلر رے میسٹیریو جونیئر کے چچا اور ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار ڈومینک مسٹیریو کے بڑے چچا تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی وفات کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی، تاہم ان کے والد کا انتقال چند ہفتے پہلے ہوا تھا۔

ری میسٹیریو سینئر، جن کا اصل نام میگوئل اینجل لوپیز ڈیاس تھا، نے 1976 میں ریسلنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور پرو ریسلنگ ریویلیوشن، تیجوانا ریسلنگ، اور ورلڈ ریسلنگ ایسوسی ایشن (ڈبلیو ڈبلیو اے) جیسے مشہور پروموشنز میں اپنا لوہا منوایا۔ وہ ڈبلیو ڈبلیو اے ورلڈ جونیئر لائٹ ہیوی ویٹ چیمپیئن سمیت کئی بڑے ٹائٹلز جیتنے میں کامیاب رہے، اور اپنے بھتیجے رے میسٹیریو جونیئر کے ساتھ ڈبلیو ڈبلیو اے ٹیگ ٹیم چیمپیئن شپ بھی جیتی۔

ری میسٹیریو سینئر کو میکسیکو کی کشتی کی دنیا میں ایک لیجنڈری شخصیت سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے نہ صرف کامیاب ریسلنگ کی بلکہ کئی دوسرے ریسلرز، بشمول ان کے بھتیجے اور تین بار کے ورلڈ چیمپئن رے میسٹیریو جونیئر، کی تربیت بھی فراہم کی۔

ریسلنگ کے شعبے میں 50 سالہ شاندار کیریئر کے دوران، رے میسٹیریو سینئر نے اپنی مہارت اور کامیابیوں کے ذریعے کشتی کی دنیا میں ایک گہری پہچان بنائی۔ ان کے خاندان کے افراد، جن میں ان کے پوتے ڈومینک اور پوتی عالیہ شامل ہیں، آج بھی ڈبلیو ڈبلیو ای میں ریسلنگ کے میدان میں سرگرم ہیں۔