اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں کے موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (PEIRA) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق، اسلام آباد کے نجی اسکولز اور کالجز 21 دسمبر 2024 سے 5 جنوری 2025 تک موسم سرما کی تعطیلات پر ہوں گے۔ اس کے بعد 6 جنوری 2025 سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی۔