واشنگٹن : امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامتی جان فائنر نے کہا تھا کہ پاکستان ایسے بیلسٹک میزائل تیار کر رہا ہے جو نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ امریکا جیسے دور دراز کے اہداف کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے جوہری ہتھیاروں سے لیس طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بنانا اس کے ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتا ہے۔
جان فائنر نے مزید کہا کہ پاکستان کے یہ اقدامات امریکا کے لیے ایک ابھرتا ہوا خطرہ بن سکتے ہیں، کیونکہ ان میزائلوں کی ٹیکنالوجی عالمی سطح پر خطرہ پیدا کر سکتی ہے۔