شہباز شریف اورمحسن نقوی کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد : پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ کامیابی کھلاڑیوں، کوچز، پی سی بی کے چیئرمین اور تمام متعلقہ حکام کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا میں شاندار کم بیک کیا، اور اس جیت کے پیچھے کھلاڑیوں کی محنت اور غلطیوں سے سیکھنے کا عمل تھا۔

 

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی ٹیم آئندہ میچز اور چیمپئنز ٹرافی میں بھی اسی طرح شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے گی اور اس جیت نے پاکستانی کرکٹ شائقین کو ایک زبردست تحفہ دیا ہے۔

 

چیئرمین پی سی بی، محسن نقوی نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے جنوبی افریقا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر شاندار کارکردگی دکھائی ہے، اور اس جیت سے کھلاڑیوں کا مورال مزید بلند ہوگا۔ محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا، اور محمد رضوان، بابر اعظم اور کامران غلام کی عمدہ بلے بازی نے جیت کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں بھی ایسی ہی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔