9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: شاہ محمود قریشی، علی امین گنڈاپور اور دیگر رہنماؤں پر فرد جرم عائد

 

راولپنڈی:9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، علی امین گنڈاپور اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

یہ کیس راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے لیے پیش آیا، جہاں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کر کے پیش کیا گیا۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی، علی امین گنڈاپور، شہریار آفریدی، کنول شوذب، شبلی فراز اور دیگر 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔

یاد رہے کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں اب تک 113 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ، عدالت نے دیگر 6 ملزمان کو 21 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب، شاہ محمود قریشی، کنول شوذب اور علی امین گنڈاپور نے اپنی بریت کے لیے درخواست دائر کی ہے، جس پر اے ٹی سی جج کل سماعت کریں گے۔