اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

 

راولپنڈی: اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت مکمل ہوگئی، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کیس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا 23 دسمبر کو سنائیں گے۔

دوران سماعت، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکلاء نے اپنے دلائل مکمل کیے، جبکہ پراسیکیوشن نے گزشتہ روز اپنے دلائل مکمل کرلیے تھے۔ کیس کے تمام فریقین کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، اور یہ ریفرنس ایک سال میں مکمل ہوا۔