شانگلہ: پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 2 زخمی

شانگلہ : ضلع شانگلہ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے باعث 2 اہلکار شہید اور 2 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے راکٹ لانچر کا استعمال کرتے ہوئے گنانگر پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

 

حکام کا کہان ہے کہ حملے میں شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی حسن خان اور ہیڈ کانسٹیبل نثار خان شامل ہیں، جبکہ زخمی ہونے والوں میں محرر سمیت 2 اہلکار شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اے ایس آئی حسن خان اور ہیڈ کانسٹیبل نثار خان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے خاندانوں سے تعزیت کی۔حکام نے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے، تاہم  اس حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔