کرغزستان :کرغزستان کے صدر نے وزیرِ اعظم اکیل بیک جاپاروف کو برطرف کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپاروف کو دوسرے عہدے پر منتقلی کی وجہ سے برطرف کیا گیا ہے۔ وہ 2021 سے وزیرِ اعظم کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
صدارتی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیرِ اعظم عادل بیک قاسم کو وزیرِ اعظم کے عہدے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔