فلم "پشپا 2” کی عالمی باکس آفس پر کامیاب دوڑ، 1300 کروڑ روپے کا بزنس

بھارت :فلم "پشپا 2” نے عالمی سطح پر باکس آفس پر اپنی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 1300 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔

اداکار الو ارجن کی اس فلم نے کینیڈیائی فلم "کے جی ایف چیپٹر ٹو” کے اداکار نوین کمار گوڑا المعروف یش کی 2022 کی بلاک بسٹر فلم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس کی مجموعی کمائی 1215 کروڑ روپے تھی۔

"پشپا 2” نے نہ صرف "کے جی ایف چیپٹر ٹو” بلکہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم "جوان” کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، حالانکہ فلم کی ریلیز کو صرف 11 دن ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ فلم کی پریمیئر کے دوران بھگدڑ مچنے کے باعث ایک خاتون کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں الو ارجن کو گرفتار کیا گیا تھا، لیکن بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہائی دے دی۔ اس تمام صورتحال کے باوجود، "پشپا 2” نے باکس آفس پر اپنی دھاک بٹھا رکھی ہے۔

ہدایتکار سوکومار کی اس کامیاب فلم نے 5 دسمبر کو تھیٹرز میں ریلیز ہو کر شاندار کامیابی حاصل کی۔