اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں خصوصی ٹاسک فورس کی جانب سے امن و امان سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی۔
اجلاس میں مختلف محکموں کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے، اور ذرائع کے مطابق سکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جانے کی توقع ہے۔