پیٹرول 252.10 روپے پر مستحکم، ڈیزل اور لائٹ ڈیزل میں کمی

اسلام آباد:حکومت نے آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 255 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کمی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
یہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ ہو جائیں گی۔