دہلی :عالمی شہرت یافتہ موسیقار ذاکر حسین دل کے عارضے کے باعث سان فرانسسکو کے اسپتال میں وفات پا گئے۔ وہ مشہور طبلہ نواز استاد اللہ رکھا خان کے بیٹے تھے اور موسیقی کے میدان میں نمایاں خدمات کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانے جاتے تھے۔
بھارتی سیاسی، سماجی، اور ثقافتی حلقوں میں ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کئی افراد نے اس سانحے کو ہندوستانی موسیقی اور فن کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔