کیلیفورنیا :واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ایک نیا فیچر پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو میسجز کا ترجمہ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ یہ فیچر خاص طور پر ان افراد کے لیے کارآمد ہوگا جو کسی دوسری زبان کے میسجز کو سمجھنے میں دقت محسوس کرتے ہیں۔
یہ نیا فیچر اس وقت واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور جلد ہی تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق، واٹس ایپ اس فیچر کے ذریعے زبان کی رکاوٹ کو دور کرنے پر کام کر رہا ہے۔ میسجز کا ترجمہ صارفین کے ڈیوائس پر ہی ہوگا، جس سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن برقرار رہے گی۔ صارفین کو زبان کے پیک ڈاؤن لوڈ کرنے کا کہا جائے گا تاکہ کسی تیسری پارٹی کو ان کے ڈیٹا تک رسائی نہ ہو۔
یہ نیا فیچر دوستوں، خاندان، اور مختلف زبانوں میں بات چیت کرنے والوں کے لیے بات چیت کو مزید آسان اور باسہولت بنائے گا۔