کوئٹہ: ایف سی بلوچستان کی کامیاب کارروائی، 21 گاڑیاں ضبط

 

کوئٹہ: ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے انسداد اسمگلنگ کے خلاف ایک کامیاب آپریشن کے دوران 21 گاڑیاں ضبط کرلیں، جنہیں اسمگل شدہ سامان لے جانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

ترجمان ایف سی بلوچستان کے مطابق ضبط شدہ سامان میں بیٹل نیٹس، ٹائرز، سگریٹس اور بھاری مقدار میں کپڑے شامل ہیں، جو کسٹم حکام کے حوالے کیے گئے ہیں۔

دوران آپریشن اسمگلرز نے ایف سی کے جوانوں پر فائرنگ کی اور قومی شاہراہ کو بلاک کرنے کی کوشش کی، جس پر ایف سی نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور قومی شاہراہ کو دوبارہ کھول دیا۔ ایف سی بلوچستان اور دیگر ادارے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کرنے کے لیے تیار ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھیں گے۔