لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی کو کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے 8 روپوش رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔ یہ فیصلہ تھانہ نصیر آباد میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس کی درخواست پر کیا گیا۔
پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گئے ہیں اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود وہ گرفتاری سے بچنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ پولیس کی درخواست پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید، زبیر خان نیازی، حامد رضا گیلانی، محمد جاوید، عبد الصمد اور واثق قیوم کو اشتہاری قراردیاگیا
عدالت نے مزید حکم دیا کہ ان رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں، تاکہ پولیس انہیں گرفتار کرنے کے لیے مزید کارروائی کر سکے۔