جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم نے جوہانسبرگ پہنچ کر دو دن تک پریکٹس سیشنز کیے ہیں۔ جنوبی افریقہ نے پہلے میچ میں گیارہ رنز سے کامیابی حاصل کی تھی اور اب وہ 1-0 کی برتری کے ساتھ سیریز میں آگے ہے۔
پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد، جہانداد خان، عباس آفریدی، حسنین، عرفان خان، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان آغا، طیب طاہر اور عثمان خان شامل ہیں۔
سیریز کے مزید دو میچ سینچورین اور جوہانسبرگ میں ہوں گے، جبکہ تیسرا میچ کل (15 دسمبر) کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو پارل میں ہوگا، اس کے علاوہ ٹیسٹ میچز 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔