خیبرپختونخوا حکومت گورنر کے ساتھ مل کر پارا چنار میں امن قائم کرے:اعظم نذیر تارڑ

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مشورہ دیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت گورنر کے ساتھ مل کر پارا چنار کے مسئلے پر بات کرے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارا چنار میں ہونے والے واقعات پر پورا ملک غمگین ہے اور صوبائی حکومت کو وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

اعظم تارڑ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں آل پارٹیز کانفرنس میں علی امین گنڈا پور کی عدم شرکت پر افسوس کا اظہار کیا اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو دھمکیاں دینے کی بجائے فوری طور پر امن و امان کے قیام کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئینی طور پر امن و امان کا مسئلہ صوبائی حکومت کا ہے اور وہ گورنر کے ساتھ مل کر پارا چنار کے مسئلے کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے